شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)مویشیوں کے باڑے میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کی5 بھینسیں زندہ جل گئیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ موضع جندرا ن کلاں میں مویشیوں کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، شعلوں کی لپیٹ میں آکر کسان نور حسن مہر کی 5 بھینسیں زندہ جل کر ہلاک ہو گئیں۔آتشزدگی کے واقعہ میں نورحسن مہر کی ایک بیٹی بھی جھلس کر زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا، تھانہ ڈھلیانہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔