چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی جیت پر مدھیہ پردیش میں مسجد کے قریب ہنگامہ، 3 افراد زخمی

بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔