بچوں سے بھیک منگوانے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں لاہور ہائی کورٹ

 بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے‘بھکاریوں کیلئے بنائے  فلاحی سینٹر فعال کئے جائیں:جسٹس ساجد محمود
لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا  بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے۔لاہور ہائی کورٹ میں اینٹی بیگری ایکٹ پرعمل درآمد کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جسٹس ساجد محمودسیٹھی نے نفیر اے ملک کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے قانون بنایا گیا، عدالت نے حکومت کو صوبے بھر سے بھکاری مافیاختم کرنیکاحکم دیا۔عدنان احسان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سرکاری محکمے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہے، بیرون ملک بھی بھکاری مافیابدنامی کا باعث بن رہاہے، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو بھکاری مافیا کیخلاف مثر کارروائی کا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 3ماہ میں عدالتی حکم پرعمل درآمد کرکیرپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے ہدایت کی بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں ساتھ ہی بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹر فعال کئے جائیں۔عدالت نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرکی پورٹ لائیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 3ماہ کیلئے ملتوی کر کے رپورٹ طلب کرلی۔