اسرائیل کی یمن میں بمباری، 9 افراد جاں بحق

حوثیوں کے ٹھکانوں، بندرگاہوں، تیل کی تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملے کئے گئے
 صنعا(آئی این پی )اسرائیلی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں، بندرگاہوں، تیل کی تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملے کیے، ان حملوں میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی میڈیا   رپورٹس  کے مطابق  اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا،اسرائیل کی جانب سے یمن پر یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں، جب اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے میزائل کو مار گرایا تھا۔