یمن میں امریکا کی حوثیوں کی تنصیبات پر بمباری،تصاویر جاری

9اور10نومبرکوحوثی تنصیبات اور اسلحہ سسٹمز کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا،امریکی سینٹرل کمانڈ
صنعاء/واشنگٹن(آئی این پی) یمن میں امریکا کی جانب سے حوثیوں کی تنصیبات پر بمباری کی گئی ہے، امریکی سنٹرل کمانڈ آفس سینٹ کوم نے حملوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کوم نے 9 اور 10 نومبر کو یمن میں حوثیوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔امریکی سنٹرل کمانڈ آفس سینٹ کوم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی تنصیبات اور اسلحہ سسٹموں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔جاری کی گئی تصاویر میں حوثیوں کی ایک موبائل میزائل لانچر گاڑی کو فضائی حملے میں تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔