اسرائیل نے صنعا اور الجوف میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، ‘131افراد زخمی ہوئے
صنعا( آن لائن)اسرائیل کے قطر کے بعد یمن کے دارلحکومت صنعا اور الجوف صوبے پر حملے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔یمن کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں 131 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے۔یہ حملے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔یمن کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے صنعا اور الجوف میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک طبی مرکز بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حملے کی تصدیق کی
اسرائیل