عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3970 ڈالر پر آ گیا

کراچی (آئی این پی) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں  بدھ کو دوسرے روز بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 419362 روپے پرآگیا ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 359535 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت5022 روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3970 ڈالر پر آ گیا۔