بسنت میلہ لاہوریوں کی موجیں 10 ہزاررکشوں پر مفت سفر
رکشوں کی فراہمی کیلئے"ینگو" اور "ان ڈرائیو" سے معاہدہ پرپیشرفت،معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں 3دنوں کے لئے کشے فراہم کریں گی،شہریوں کو آن لائن رائیڈ بک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی
مسافر کہیں سے بھی رکشے میں سوار ہو کر شہر میں سفر کرسکیں گے،مفت ٹرانسپورٹ کا مقصد موٹرسائیکل کے استعمال کو کم از کم کرنا ہے،رکشوں کی فراہمی کے بدلے کمپنیاں بسنت پرمفت اشتہاری مہم چلائیں گی
لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت پرلاہوریوں کی موجیں، پبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ رکشوں کے سفر کی بھی مفت سہولت میسر ہو گی۔ ذرائع کے مطابق شہر میں 10 ہزاررکشے مفت سفرکیلئے دستیاب ہوں گے، اس حوالے سے رکشوں کی فراہمی کیلئے"ینگو" اور "ان ڈرائیو" سے معاہدہ پرپیشرفت جاری ہے۔معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں 3دنوں کے لئے کشے فراہم کریں گی۔رکشوں کی فراہمی کے بدلے کمپنیاں بسنت پرمفت اشتہاری مہم چلائیں گی۔رکشے شہر کے مختلف علاقوں میں دستیاب ہوں گے،شہریوں کو آن لائن رائیڈ بک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ مسافر کہیں سے بھی رکشے میں سوار ہو کر شہر میں سفر کرسکیں گے۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت دستیاب ہو گی،ڈویڑن کے دیگر اضلاع سے بھی لاہور کیلئے مفت بسیں چلائی جائیں گی۔مفت ٹرانسپورٹ کا مقصد موٹرسائیکل کے استعمال کو کم از کم کرنا ہے۔