بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 3 اہلکاروں سمیت 13 ہلاک

کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی‘101افرا وکو بچا لیا گیا‘4کی حالت تشویشناک
 ممبئی (آئی این پی ) بھارتی بحریہ کو اسپیڈ بوٹ کا تجربہ مہنگا پڑ گیا، تجربے کے دوران اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیارپورٹ  کے مطابق بھارتی بحریہ کا اسپیڈ بوٹ کا تجربہ ناکام رہا اور ٹرائل کے دوران بوٹ سیاحوں کی کشتی سے ٹکرا گئی۔بھارتی نیوی کی اسپیڈ بوٹ اور کشتی کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے اور 101 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیل کمل نامی کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی۔ انڈین کوسٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔