شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ ) شدید دھند میں ہر میٹر کییبعد سپیڈ بریکر سے ٹکرا کر 2 شہری زخمی ،حادثات معمول بن گئے ؛ تفصیلات کیمطابق شیر گڑھ تا اختر آباد سڑک زیر تعمیر ہے مگر ٹھیکیدار کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہر 2 گز کیبعد ایک سپیڈ بریکر بھی بنا دیا گیا ہے جس سے شہری کو شدید مشکلات کا سامنا تو پہلے ہی تھا مگر شدید دھند کاموسم آتے ہی ان سپیڈ بریکرز سے حادثات معمول بن گئے، ایک ہفتے میں9 حادثات میں کئی شہری زخمی ہوگئے گزشتہ روز بھی اسپیڈ بریکرنظر نہ آنے سے جمپ سے اچھل کر2 شہری وقار علی ،اور نورحسن زخمی ہوگئے یہ اسپیڈ بریکر موت کے پیامبر بن چکے ہیں ظور احمد گڈ گور ودیگر شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر ساہیوال ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑا سے اس غیر قانونی اور جان لیوا عمل پر ایکشن لیکر ہر 2 میٹر کیبعد بننے والے سپیڈ بریکرز کو ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔