فلپائن میں 350 افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 15 مسافر ہلاک،28لاپتہ

 کشتی نے رات 1:50 بجے مدد کیلئے   پیغام بھیجا، جو زامبوانگا سٹی سے روانگی کے تقریبا چار گھنٹے بعد تھا،لاپتہ کی تلاش شروع
منیلا(آ ئی این پی ) فلپائن کے جنوبی صوبے باسیلان کے قریب 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مقامی حکام  نے بتایا ہے کہ  یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بردار جہاز ایم وی ٹرشا کرسٹن 3، بندرگاہی شہر زامبوانگا سے روانہ ہو کر جنوبی سولو کے جزیرے جولو کی جانب جا رہا تھا۔فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق جہاز میں ریکارڈ کے مطابق 332 مسافر اور 27 عملے کے افراد سوار تھے، کشتی نے رات 1:50 بجے مدد کیلئے   پیغام بھیجا، جو زامبوانگا سٹی سے روانگی کے تقریبا چار گھنٹے بعد تھا، کشتی اچھے موسم میں باسیلان صوبے کے جزیرہ نما گائوں بالک-بالک سے تقریبا 2 کلومیٹرکے فاصلے پر ڈوب گئی، جہاں ابتدائی طور پر کئی زندہ بچ جانے
 والوں کو منتقل کیا گیا