لاہور: عمرے کیلئے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف

فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹرشہزاد نسیم ،نرسنگ اسٹنٹ اکرم اورجونیئرکلرک شیرازنے شہری سے جعلی سرٹیفکیٹ کے لیے 20ہزار طلب کیے،6ملزم گرفتار 
لاہور (آئی این پی )لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمرے پر جانے والے ایک شہری سے 20ہزار روپے طلب کیے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے ایک ڈاکٹر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔حکام کے مطابق ویکسین سینٹر پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے تھے۔