سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے:طلال چودھری

یہ اظہارِ رائے پر پابندی نہیں، ہم آزادی اظہارِ رائے کے ساتھ کھڑے ہیں:رہنمامسلم لیگ ن
 اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما  سینیٹرطلال چودھری  نے کہا ہے  آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ سے متعلق شکایت دور ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مختلف ممالک میں کئی سوشل میڈیا ایپس پر پابندیاں ہیں۔ ملک میں سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا، پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔  حکومت کے بڑے فیصلوں پر تمام اتحادی جماعتیں آن بورڈ ہوتی ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کی ضرورت ہے، یہ اظہارِ رائے پر پابندی نہیں، ہم آزاد اظہارِ رائے کے ساتھ کھڑے ہیں۔