اسلام آباد(آئی این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن شہزاد علی پر خاتون پر تشدد کے الزام پر فردِ جرم عائد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے شہزاد علی پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے 12 اکتوبر کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم پر 17 جولائی 2025 کو مدعیہ سے دست درازی کا الزام عائد کیا گیا، ملزم پر خاتون کو مکے اور لاتیں مارنے اور گردن دبا کر زخمی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔