اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمٹ اکنامک نے مالی سال 2026-27 کے لیے ملک میں کم از کم اجرت 45,000 روپے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ایک نئی اور جامع پالیسی تجویز پیش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ 40 ہزار روپے کی کم از کم اجرت میں 12.5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اجرت کے تعین کو محض سالانہ رسمی اعلان کے بجائے شفاف اور ڈیٹا بیسڈ نظام سے منسلک کرنے پر زور دیا گیا ہے۔پائیڈ نے تجویز دی ہے کہ صوبائی سطح پر الگ الگ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم اجرت کے مختلف بینچ مارکس مقرر کیے جائیں۔