خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر برطرف

اسلام آباد(آن لائن) کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی وفاقی محتسب نے ایک موجودہ وائس چانسلر کو کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ 02 کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال، اور بدعنوانی کا قصوروار پائے جانے کے بعدعہدے سے ہٹا دیا ہے۔وفاقی محتسب نے موقف اختیار کیا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے اپنی طالبہ کے ساتھ نامناسب تعلقات استوار کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے اپنے  عہدے کا غلط استعمال کیا،