عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع،سماعت 17 جنوری تک ملتوی

گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں  عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی گوجرانوالہ میں 9 مئی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب  پیش نہ ہو سکے۔