راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی 26 نومبر کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی 26 نومبر کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت ہوئی،بشری بی بی کی جانب سے 29 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش کیے جانے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔بشری بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک پر مشتمل لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہو گئی،پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجودتھی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔