اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی