اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے نوٹی فکیشن کے خلاف سماعت ہوئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق صرف آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران ہی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کر سکتے تھے، پیمرا نے ریٹائرڈ افسران کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔جسٹس بابر ستار نے پیمرا کے 2019ء کے نوٹی فکیشن کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ‘ حکم نامے میںکہا گیا ہے پیمرا کا نوٹی فکیشن اِس کیس پر فیصلے تک معطل رہے گا۔سماعت11فروری تک معطل کردی گئی