گرجا گھروں میں مسیحی دعائیہ پروگراموں کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ

 آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات
 حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری، سنائپرز اور خصوصی فورسز کی م ئوثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت
 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبے بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی اور دعائیہ پروگراموں کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ اس سے قبل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات اور حساس تنصیبات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں میں پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں، جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد م ئوثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی چوکس رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ علماء￿  کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔