ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کرد ئیے گئے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری کیا گیا۔