دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت سے متعلق کیس، پیمرا نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا

 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے خلاف کیس میں اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے متعلق آگاہ کردیا۔ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پردرخواست گزار مطمئن ہیں اس لیے درخواست نمٹا دیتے ہیں۔