فتنہ السیاست پر تشدد کارروائیوں کی ناکامی کے بعد ایک اور سٹریٹجی پر عمل پیرا ہے:وزیراطلاعات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے عمران خان سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کر لیں لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ’’فتنہ السیاست‘‘ اپنی پر تشدد کارروائیوں کی پر زور ناکامی کے بعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہا ہے۔