سلمان احمد بشریٰ بی بی اور عمران خان کی فیملی کیخلاف مسلسل سوشل میڈیا پوسٹنگ کرتے رہے
مجھے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے لیکن میں نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے: گلوکار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انہیں نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹ کیں، وہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی فیملی کے خلاف اپنے ٹویٹر سے پوسٹ کرتے رہے۔ بانی چیئرمین کے احکامات کے باوجود بھی مسلسل پارٹی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد شئیر کرتے رہے اس لیے انہیں فوری طور پر تحریک انصاف کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔دریں اثناء سلمان احمد نے کہا مجھے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے لیکن میں نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے