پاکستان جوہری ملک ہے‘ کوئی پابندیاں نہیں لگا سکتا :اعجاز الحق

چند بیلسٹک میزائل پروگرام بند ہونے سے کیا پاکستان پر ہر چیز کی پابندی لگ جائے گی
 حکومت مذاکرات کیلئے تیار ،تحریک انصاف کو اپنے معاملات یکسو کرنے چا ہئیے:میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی)       پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ  اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جوہری ملک ہے،اس پر کوئی پابندیاں نہیں لگا سکتا ہے۔چند بیلسٹک میزائل پروگرام بند ہونے سے کیا پاکستان پر ہر چیز کی پابندی لگ جائے گی۔وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام پرامن ہے اور ہم اپنے دفاع کے لیے بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جو بائیڈن حکومت جا رہی ہے اس نے جاتے جاتے یہ کوئی اچھا اور مثبت کام نہیں کیا۔اس خطے میں طاقت کا توازن خراب ہو جائے گا۔انہوں نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔تحریک انصاف کو اپنے معاملات یکسو کرنے چاہیے۔