اسلام آباد (آ ئی این پی) مسلم لیگ ن کے سربراہ اعجاز الحق پارلیمنٹ آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کئے بغیر چلے گئے ۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں نے جب ان سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ انتہائی اعلی سطحی مذاکرات ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔انہوں نے اشاروں کنایوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبروں کی توقع رکھیں۔