معیشت کو درپیش بنیادی مسائل اب بھی توجہ کے متقاضی ہیں، اعجاز الحق

 پانی کی منصفانہ تقسیم اور نہری نظام کی بحالی کے لیے  فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،  بجٹ اجلاس میں اظہار خیال 
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ یہ موجودہ حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، تاہم معیشت کو درپیش بنیادی مسائل اب بھی توجہ کے متقاضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کوئی غیر معمولی کامیابی نہیں اور ملک کو پائیدار معاشی ترقی کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سالانہ 1.7 سے 1.9 ٹریلین روپے کی کپیسٹی پیمنٹ ادا کر رہی ہے، جو قومی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے۔اعجاز الحق نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی
 ہے