حلقہ کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح ہے:اعجاز الحق

کھچی والا (خصوصی رپورٹ )مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا کہ حلقہ این اے 163 کھچی والا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بجلی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیم و تھور کے باعث ہارون آباد سے لے کر فورٹ عباس تک وسیع زرعی رقبہ شدید متاثر ہو چکا ہے، جس سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کھچی والا میں چودھری محمد ارشد سراء￿ ، ذوالفقار علی گورائیہ، میاں قیصر محمود نمبردارودیگر حلقے کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔