لاہور کے گڑھی شاہو علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ریلوے کے سیکشن کنٹرولر فیصل منظور کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان رات کے وقت گھر میں داخل ہوئے اور فیصل منظور کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کر دیا، پھر فرار ہو گئے۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہو گئیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا جائزہ لیا اور تحقیقات کی جلد تکمیل کے لئے ہدایات جاری کیں تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔