جنوبی کوریا کے مفادات کے لیے چین سے متعلق مثبت اور عملی پالیسی اہم ہے:چینی وزیرِ خارجہ

جنوبی کوریا کے مفادات کے لیے چین سے متعلق مثبت اور عملی پالیسی اہم ہے:چینی وزیرِ خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال، دو طرفہ تعلقات اور تجارتی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وانگ یی نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی کوریا کے لیے چین سے متعلق عملی اور مثبت پالیسی اپنانا مفید ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا، تاکہ اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔چین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ جنوبی کوریا بلاکوں کے درمیان کشیدگی میں شامل نہیں ہوگا اور کسی ایک فریق کا ساتھ دینے سے گریز کرے گا۔ وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی کوریا چین اور امریکہ کے ساتھ بیک وقت اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتا ہے، جو خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم حل امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دشمنانہ پالیسی ترک کرنا ہے۔دوسری طرف، جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے مفادات اور تعاون میں شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفادات اور مشترکہ مفاہمت کے تحت خطے کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے تعاون جاری رہنا چاہیے۔