لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار سڑک پر کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد، شہروز اور صبا، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ڈمپر کا ڈرائیور گاڑی کو مین روڈ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا، جو حادثے کا سبب بنا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں، جاں بحق ہونے والا نوجوان ملک شوکت عرف شوکی چنگڑ کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔