پولیس نے لاہور میں اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان حالیہ جھگڑے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جون 2026 کی ہے اور واقعے کے بعد پولیس نے مکمل انکوائری کی ہے۔پولیس کے مطابق، اداکارہ میرا اور ان کی ملازمہ کو طلب کرکے ان کے بیانات لیے گئے، جن میں ملازمہ نے بتایا کہ دونوں کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے طے پا گیا ہے اور وہ کسی قانونی کارروائی کی خواہشمند نہیں ہے۔ ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان بھی پولیس کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی شکایت درج کرائی تھی، مگر متعلقہ اشیاء واپس ملنے کے بعد اداکارہ نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔پولیس انکوائری کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان تنازع حل ہو چکا ہے اور ملازمہ نے میرا کے خلاف