پاکستانی اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے اور تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد ملازمہ نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں مبینہ طور پر میرا اور ان کی ملازمہ یاسمین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھاپائی ہوتی دکھائی دی۔ملازمہ یاسمین نے پہلے بیان میں دعویٰ کیا کہ میرا نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ اس نے الزام لگایا کہ میرا ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں اور انہیں تشدد کرنے پر سزا ملنی چاہیے۔ اس کے بعد معاملہ شدت اختیار کرتا گیا جب یاسمین کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا، جس میں اس نے اپنے پہلے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا پہلے دیا گیا بیان مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کیا گیا تھا اور میرا کے خلاف الزامات غلط ہیں۔
یاسمین نے کہا کہ میرا ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں اور وہ اب بھی اداکارہ کے گھر کام کر رہی ہیں۔ اس تضاد کے بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اصل حقائق کیا ہیں۔اداکارہ میرا اپنے کیریئر کے دوران بھی مختلف تنازعات کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔ ماضی میں بھی ان کا نام ایک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد کے معاملے میں سامنے آ چکا ہے، جس سے ان کی شخصیت اور پروفیشنل زندگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔