ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو فیول پرائسز کے سبب درپیش مشکلات میں کمی ہوگی۔نبیل محمود طارق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں موجودہ کمی کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور عوام اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔