پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے رہنما ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 70 پیسے اور آج مزید 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر کوئی ریلیف نہ دیا تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ملک شہزاد اعوان نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔