اٹک میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک اور روزمرہ زندگی معطل

اٹک میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک اور روزمرہ زندگی معطل

ضلع اٹک بھر میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔

اٹک، حضرو، جنڈ، حسن ابدال، فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں ہونے والی شدید بارش کے سبب متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جبکہ جتیال میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اٹک فتح جنگ روڈ پر اکھوڑی کے قریب برساتی پلی ٹوٹنے سے آمدورفت متاثر ہوگئی، اور جسیاں میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔