پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش جاری رہی، جس سے موسم سرد اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔مسلسل بارش کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا، متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، اور مردان، صوابی، سوات سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔دریائے پنجکوڑہ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی، ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا۔شہری شدید بارش کے باعث گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، جبکہ مرکزی بازاروں میں رش تقریباً ختم رہا۔