میری کنڈلی میں دوسری شادی لکھی ہے تو سنیتا کو تیار رہنا چاہیے، گووندا کا پرانا بیان وائرل

میری کنڈلی میں دوسری شادی لکھی ہے تو سنیتا کو تیار رہنا چاہیے، گووندا کا پرانا بیان وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری ازدواجی تنازعات کی خبروں کے دوران، اداکار کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سرخیوں میں آ گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کنڈلی میں دوسری شادی کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس انٹرویو میں گووندا نے بتایا تھا کہ وہ قسمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی کنڈلی کے مطابق ان کی زندگی میں دوسری شادی بھی لکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مستقبل میں اگر وہ کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق میں آئیں تو ممکن ہے اس سے شادی بھی کر لیں، اس لیے اپنی موجودہ بیوی سنیتا کو اس امکان کے لیے تیار رہنا چاہیے۔اسی انٹرویو میں گووندا نے اپنی ساتھی اداکاراؤں جوہی چاولہ اور دیویا بھارتی کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کی تھی اور انہیں پسند کرنے کا اعتراف کیا تھا۔یہ پرانا بیان ایسے وقت میں دوبارہ سامنے آیا ہے جب ان کی تقریباً چار دہائیوں پر محیط شادی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ حالیہ دنوں میں سنیتا آہوجا نے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات عائد کیے تھے، جنہیں گووندا نے مسترد کیا۔ بعد ازاں، ان کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ سنیتا نے طلاق کی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے۔گووندا اور سنیتا نے مارچ 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں۔