صوابی میں شدید بارش کے باعث عمارتیں منہدم، باپ بیٹی جاں بحق، مزید نقصانات کا خطرہ

صوابی میں شدید بارش کے باعث عمارتیں منہدم، باپ بیٹی جاں بحق، مزید نقصانات کا خطرہ

پشاور کے ضلع صوابی میں مختلف مقامات پر عمارتوں کے منہدم ہونے اور گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق، عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں کوئی ملبے تلے موجود نہیں تھا۔جرندو نہر کے علاقے میں عمارت کے منہدم ہونے سے 2 افراد متاثر ہوئے، جنہیں بروقت ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔اعظم آباد چوکی میں بھی عمارت منہدم ہونے سے 5 افراد متاثر ہوئے، جنہیں ریسکیو نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔آزاد خیل اور ٹوپی کے علاقوں میں بھی عمارتیں گرنے سے 4 افراد ملبے تلے پھنس گئے تھے، جن میں سے 2 کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ 2 افراد جان بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مقامات پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور 300 سے زائد متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ادھر، ضلع صوابی کے تحصیل رزڑ میں شدید بارش کی وجہ سے طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس دیا۔

خمزہ ڈھیر، منصب دار، مناگئ، ترکئی، لنڈی چم، قمرگئی اور ڈھنڈوقہ کے علاقوں میں کشتیوں اور لائف جیکٹس کی مدد سے 300 سے زائد افراد، جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں، کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر اور ایمرجنسی آفیسر نعمان خان نے کی، جبکہ اسٹیشن ہاؤس انچارجز اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق، شدید بارش اور طغیانی کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرمیاں جاری رہیں اور متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں الرٹ رہیں۔