دیر بالا میں شدید طوفانی بارش کے باعث تھل کمراٹ رابطہ پل سیلابی پانی سے منہدم

دیر بالا میں شدید طوفانی بارش کے باعث تھل کمراٹ رابطہ پل سیلابی پانی سے منہدم

دیر بالا میں گزشتہ شام شدید طوفانی بارش کے سبب تھل کمراٹ رابطہ پل سیلابی پانی سے منہدم ہوگیا ہے۔  
پل کا منہدم ہونے سے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، باڈگوائی سمیت ایک درجن دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔  رابطہ پل کے منہدم ہونے کے باعث دونوں جانب گاڑیاں عبور کرنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے مقامی شہریوں، طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  جہاز بانڈہ سے آنے اور جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں۔