میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباروں کیلئے اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز

 پاکستانی کاروباری اداروں کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل توسیع کیلئے اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے کاروباری ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھوٹے کاروباری اداروں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے مابین مشترکہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔اس پروگرام کے تحت اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کے تحت 9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں، ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں پر ہوگا