پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور مارکیز سمیت کاروباروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف کارروائی کے لیے موثر حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اتھارٹی نے سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں فعال کر دی ہیں، جنہوں نے ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور مارکیز سمیت متعدد غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی کی اور انہیں فوری نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔پی آر اے کے مطابق نئی ٹیکس اصلاحات کے تحت آسان اور صارف دوست رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد بغیر کسی پیچیدگی کے نظام سے منسلک ہو سکیں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ہر سروسز پرووائیڈر کو سسٹم میں شامل کرنا ضروری ہے، اور ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کروانا لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے کاروباروں کو جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا