لاہور، پاسپورٹ اجرا اور گاڑیوں کی فروخت ٹریفک چالان ادائیگی سے مشروط

لاہور(کرائم رپورٹر) پاسپورٹ اجرا و تجدید اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کو ٹریفک چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ اس سلسلے میں سی ٹی او لاہور نے ای چالان طرز پر ڈیجیٹل چالان کی ریکوری کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ون ایپ میں زیر التوا ای چالانز کی تفصیلات بمعہ PSID ظاہر ہوتی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل چالانز کی تفصیلات موجود نہیں۔ سی ٹی او لاہور نے ون ایپ میں تمام زیر التوا ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ ای چالان کی طرح ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو بھی پولیس خدمت مراکز سے سہولیات فراہم نہ کی جائیں۔ ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹی کارڈ کا اجرا، تجدید، ترمیم یا ڈوپلیکیٹ بھی نہ کیا جائے۔سی ٹی او لاہور نے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کو بھی ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی استدعا کی ہے