بیٹی آشنا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی ، مقتول رحمت بیٹی کی شادی کیلئے رضا مند نہیں تھا
بیٹی، آشنا نے بزرگ کو قتل کرنے کے 2لاکھ کے عوض 2 شوٹر ہائر کیے :ایس پی حسن فاروق
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں بزرگ شہری کے قتل میں اس کی بیٹی ملوث نکلی۔پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، بیٹی اپنے آشنا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی تاہم مقتول اپنی بیٹی کی شادی کے لئے رضا مند نہیں تھا۔انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا نے قتل کا منصوبہ بنایا، بزرگ شہری کو قتل کرنے کے 2لاکھ کے عوض 2 شوٹر ہائر کیے تھے،ایس پی حسن فاروق گھمن کے مطابق ملزمان نے شہری رحمت علی کو فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ تھانہ شیرا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔