پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 71 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے سے موٹر سائیکلوں اور پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین کو فی الحال اضافی مالی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث مال بردار گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر بھی پڑ سکتے ہیں، تاہم ان قیمتوں میں اضافے کا حتمی انحصار متعلقہ شعبوں کے اخراجات اور مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا۔