دین اسلام انسانیت، ہمدردی، خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، سردار ایاز صادق

پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کی خدمت کر رہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی  
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت، ہمدردی، مساوات اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کی خدمت کر رہا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں انسانیت کی خدمت کرنے والے فلاحی اداروں اور فلاحی کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام انسانیت، ہمدردی، مساوات اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کی خدمت کر رہا ہے،پاکستان دنیا بھر میں عالمی تنازعات اور جنگ سے متاثرہ ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لے رہا ہے