حج مساوات، اتحاد اور اخوت کا درس دیتا ہے: چیئرمین سینیٹ

ہمیں چاہیے قرآن و سنت کا امن، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام انسانیت میں عام کریں
    اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے و قوفہ عرفہ کے باسعادت موقع پر مناسک حج کا اہم رکن ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اس بابرکت دِن ہر مسلمان عہد کرتاہے کہ ذات باری تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کیلئے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے،قربانی کا جذبہ اس عہد کی بھی تائید ہے جس کا حضرت ابراہیم ؑ نے اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا اہم ترین رکن ہے اورہمیں چاہیے کہ قرآن و سنت کا امن، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام انسانیت میں عام کریں، امت مسلمہ کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے