لاہور (کرائم رپورٹر)سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعد ایل ڈی اے اور ٹیپا متحر ک ہو گئیں۔ڈی جی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ٹیپا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے باقاعدہ ویجیلنس ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ویجیلنس ٹیموں میں ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ، ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ اور ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ بھی ان ٹیموں کا حصہ ہونگے۔یہ ٹیمیں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر روزانہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیکر ضروری اقدامات یقینی بنائینگی۔ ایل ڈی اے اور ٹیپا کے چیف انجینئرز ویجیلنس ٹیموں کی تجاویز پر فوری عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے۔ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سی سی ٹی وی کیمروں، روڈ لائٹس، روڈ سائنیج، گرین شیٹس، سیفٹی بیریئرز، جی آئی شیٹس ودیگر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز داتا دربار ،ناصر باغ منصوبے ، ایڈیشنل ڈی جی ایجوکیشن اور کچی آبادیز نیلا گنبد اور رائیونڈ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں ، ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ مصری شاہ، ریلوے سٹیشن سے آزادی چوک اور اچھرہ بازار کے منصوبوں،ڈائریکٹر سی اینڈ آئی نیلم روڈ، شادیوال چوک سے نظریہ پاکستان روڈ، ڈاکٹرز ہسپتال سے شوق چوک، ایوب چوک سے عبدالستار ایدھی روڈ، جوہر ٹائون و ملحقہ علاقوں، یو سی پی چوک اور خیابان فردوسی روڈ پر جاری کاموں کی ،ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ گلبرگ اور نیو گارڈن ٹائون جبکہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹولنٹن مارکیٹ کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرینگے۔