نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

 نیلا گنبد، داتا دربار کمپلیکس، سرکلر روڈ، اندرون لاہور، موچی دروازہ  منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
لاہور (آئی این پی )  سربراہ مسلم لیگ( ن) میاں نوازشریف  نے ایوان وزیر اعلیٰ چار گھنٹے سے زائد وقت گزارا، نواز شریف کی زیر صدارت لہر کے تحت شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹس سے متعلق اجلاس ہوا۔انہیں مرحلہ وار جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی  جس کا نواز شریف نے باریک بینی سے تمام پراجیکٹس پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں نیلا گنبد، داتا دربار کمپلیکس، سرکلر روڈ، اندرون لاہور، موچی دروازہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی بحالی منصوبوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔دوسری جانب اجلاس میں ایل ڈی اے، ٹیپا، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کیوفد سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی جبکہ سربراہ مسلم لیگ ن نے مختلف پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔سربراہ مسلم لیگ محمد نواز شریف نوے شاہراہ ایوان وزیر اعلی سے جاتی عمرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔